مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس اور ظہرانہ،ختم نبوت قانون ترمیم کے معاملے پر تلخیاں بڑھ گئیں
ممبران اسمبلی نے دھرنے کے شرکاء کو بے گناہ قرار دیا نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خاموشی پر پارلیمنٹ میں ممبران اسمبلی کے تبصرے قادیانیوں کو سپورٹ کرنے والوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
منگل 21 نومبر 2017 20:55
(جاری ہے)
اسمبلی میں بل کون لایا اس کے محرکات کیا تھا اور اس ایشو کو ایسے وقت میں چھیڑنا جب الیکشن میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہوں۔
مقاصد کیا تھے ۔ دو سینیئر ممبران اسمبلی نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور ظہرانے میں یہ معاملہ موضوع گفتگو بنا رہا سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے اور کرانے والے اصل عناصر کا پتہ ہے یہ ڈوریاں کہاں سے ہلائی گئی ہیں اور کس کے کہنے پر اسمبلی میں اس بل کو پیش کیا گیا منظور کرایا گیا ، سارے جانتے ہیں۔ حالات اگر یہی رہے تو مسلم لیگ ن کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔ ممبران اسمبلی نے اپنا نام نہ لکھنے پر بتایا کہ پارٹی کے اندر ختم نبوت قانون میں ترمیم اور اسمبلی سے منظوری پر شدید بحران پیدا ہوگیا ہے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی خاموشی ممبران پارلیمنٹ کیلئے سکتے کی کیفیت طاری کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب حالات ختم ہوچکے ہیں جو جو ذمہ دار ہیں انہیں ان کی سزا ملنی چاہیے جو وزارتوں میں بیٹھے ہیں انہیں وزارتوں سے ہٹا کر گرفتار کیا جائے آخر وہ کون سی طاقتیں ہیں جن کی ایما پر شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی فرد واحد کا معاملہ نہیں بلکہ بائیس کروڑ مسلمانوں کی بقاء کا معاملہ ہے۔ ایک ایسا معاملہ جسے سوچنا تک گوارا نہ تھا اس کو ایک قانون کی شکل میں قومی اسمبلی سے بل کی صورت میں کیسے منظور کرالیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.