آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

بدھ 22 نومبر 2017 15:06

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان 5میچزپرمشتمل ایشیزسیریزکا آغازکل جمعرات سے برسبین میں آغاز ہورہا ہے۔انگلش ٹیم آسٹریلیا کے مضبوط قلعے برسبین میں کینگروزکا سامنا کریگی،5 میچزپرمشتمل سیریزکا آغازجمعرات سے ہورہا ہے۔آسٹریلیا نے گردن کی انجری کے شکاراوپنرڈیوڈ وارنرکے بیک اپ کے طورپرگلین میکسویل کواسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان اسٹیون اسمتھ پرامید ہیں کہ وارنرفٹ ہوکرمیچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب پہلی باراسکواڈ میں شامل ہونیوالے فاسٹ بولرزجیکسن برڈ اورچاڈ سئیرزفائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔اسٹیون اسمتھ اورجوروٹ پہلی بارایشزسیریزمیں آسٹریلیا اورانگلینڈ کی قیادت کررہیہیں، تاریخ پرنظرڈالی جائیتوآسٹریلیا کا پلڑا بھاری نظرآتا ہیتاہم پرعزم انگلش ٹیم نیا باب لکھ سکتی ہے ،2015میں انگلینڈ میں ہونیوالی سیریزمیں میزبان ٹیم نی2-3سیفتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :