پولیس افسران کی تقرری، تبادلوں کا معاملہ ،ْپولیس کے نئے رولز پیش کئے جائیں، عدالت

سندھ حکومت سے وضاحت لے کربتائیں کہ پولیس رولز کا کیا بنا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کوعدالت عالیہ کا حکم

جمعرات 23 نومبر 2017 16:34

پولیس افسران کی تقرری، تبادلوں کا معاملہ ،ْپولیس کے نئے رولز پیش کئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق نئے رولز کی تفصیلات طلب کرلیں۔جمعرات کو دو رکنی بینچ کے روبرو پولیس افسران کی تقرری، تبادلوں کی مدت سے متعلق قانون ساز کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت سے پولیس کے نئے رولز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ جنرل کو حکم دیا گیا کہ سندھ حکومت سے وضاحت لے کر بتائیں کہ پولیس رولز کا کیا بنا۔ ریماکس دیتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں سندھ پولیس رولز کن مراحل میں 30 نومبر کی بھی تفصیلات پیش جائیں۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ 7 ستمبر کو عدالت نے پولیس افسران کی تقرری تبادلوں اور مدت سے متعلق نیا ڈرافٹ بنانے کی ہدایت دی۔ صوبائی کابینہ نے نیا ڈرافٹ بنانے سے متعلق کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہیں کیا۔ سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :