ویرات کوہلی دوروں کی ناقص منصوبہ پر اپنے بورڈ پر برہم
ناقص منصوبہ بندی کے سبب ہمارے پاس دورہ جنوبی افریقہ کی تیاریوں کیلئے بالکل بھی وقت نہیں ہو گا ،ْبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی گفتگو بھارت کی سری لنکا سے سیریز کا اختتام 24 دسمبر کو ہو گا ،ْ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ دسمبر کو کھیلا جائے گا
جمعہ 24 نومبر 2017 13:17
(جاری ہے)
انہوں نے تسلیم کیا کہ دورہ جنوبی افریقہ کی وجہ سے ہم نے بورڈ سے درخواست کی کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران فاسٹ باؤلرز کو معاونت فراہم کرنے والی وکتیں تیار کی جائیں تاکہ ہمیں دورے کی تیاری کا وقت مل سکے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز کے اختتام کے دو دن بعد ہمیں جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے لہٰذا ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ تھا کہ ہم مستقبل میں درپیش چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کریں ار جنوبی افریقہ جیسی وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں۔انہوںنے کہاکہ اگر ہمیں تیاری کیلئے ایک ماہ کا عرصہ ملتا تو ہم کیمپ لگا کر باقاعدہ اس کی تیاری کرتے تاہم ہمیں انہی حالات میں رہتے ہوئے دورے کی تیاری کرنی ہے۔کوہلی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کا نتیجہ آنے کے بعد ہر کوئی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر برسانے شروع کردیتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ تنقید کرنا اس وقت درست ہے جب ہمیں میچ کی تیاری کیلئے بھرپور وقت دیا جائے اور اگر ہم تیاری کے باوجود بھی کارکردگی نہ دکھا سکیں تو لوگ ہم تنقید کرنے میں حق بجانب ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کی سری لنکا سے سیریز کا اختتام 24 دسمبر کو ہو گا اور بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.