سبی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خواب سے حقیقت بن کر ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تیارہوچکا ہے، آغا سید نواب شاہ
جمعہ 24 نومبر 2017 20:13
(جاری ہے)
اس موقع پر سید آغا لیاقت علی شاہ ، نواز دانش کے علاوہ مستونگ کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے جس کو کوئی ثانی نہیں چین پاکستان کی جانب سے سی پیک منصبوبوں کر کام کی رفتار کو تیز کرنے سے میگا پراجیکٹ جلد فعال ہوکر عوام کی خوشحالی ترقی کا باعث بننے گے ، سی پیک منصوبے کو کامیاب اور دیرپا بنانے کیلئے پوری دنیا کے ممالک کو سی پیک منصوبے کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتائے ،اس عظیم ایشان منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے ایک راہداری ایک سٹرک کا تصور پوری دنیا کیلئے معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا بدقسمتی سے پاکستان و چین کے مشترکہ پڑوسی ملک بھارت نے ابھی تک سی پیک منصوبے کو قبو ل نہیں کیا حالانکہ دونوں ممالک نے بھارت کو سی پیک کا حصہ بننے کی دعوت دی تاہم ایک ارب سے زائدآباد ی والے ملک بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ سی پیک منصوبے کی مخالفت سے اس کے عوام کوتو کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیکن دنیا اس منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی بدامنی اور افراتفری کے ذریعے سی پیک جیسے عظیم منصوبہ کو ناکام کرنے کی ہر کوشش اب بے کار ہیں پاک افواج کی جانب سے سی پیک منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے ہونے والے اقدامات قابل اطمیان اور اور قابل تحسین ہے۔ انہوں نے نوابزادہ شیر محمد شاہوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی صوبے کی خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عام انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی عوام دوست پالیسیوں کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے محب وطن اور ترقی پسند شہری مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوکر اپنے ووٹ کی پرچی مسلم لیگ ن کے لئے استعمال کریں گے اور عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر اپنی عوام دوست ترقی پسند سوچ کے مطابق ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے بلوچستان میں مسلم لیگ ن صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں فعال کردارادا کررہی ہے اس موقع پر نوابزادہ میر شیر محمد شاہوانی نے آغا سید نواب شاہ کو مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں درپیش عوامی مسائل مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی اس موقع پر آغا سید نواب شاہ اور نوابزادہ میر شیر محمد شاہوانی نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور اور محافظ حبیب اللہ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسران و اہلکاروں کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگا ن نہیں جانے دیں گے شہید ہونے والے وطن کے سپاہی تھے ہم ان کے اہل خانہ کے دکھوں کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہداء کو جنت الفرودس اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.