مری سٹی ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکلسٹ کے خلاف سپیشل کارروائی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ملکہ کوہسارمری پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر موٹر سائیکلز کی تعداد میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لئے گذشتہ ویک موٹر سائیکلسٹ کے خلاف سپیشل کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس مری نے بغیر ہیلمنٹ کے 223 موٹر سائیکلز، بغیر لائسنس کے 88موٹر سائیکلز اور کم عمر ڈرائیور ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے 311 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

اس سلسلے میں یہاں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز افسران کو یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ سرکل مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی بلا امتیاز کرائی جائے۔ ایسے میں یہ اقدام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹریفک وارڈنز افسران نے آن گرائونڈ 300 سے زائد موٹر سائیکلسٹ ڈرائیور ز کو ٹریفک قوانین کے متعلق بذریعہ پمفلٹ و بذریعہ لیکچر آگاہی فراہم کی گئی موٹر سائیکلسٹ کوہدایت کی جاتی ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمنٹ کا استعمال لازمی کریں ، بغیر لائسنس اور کم عمر اشخاص کسی بھی صورت گاڑی یا موٹر سائیکلز نہ چلائیں۔

ایسے میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کیلئے کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200, پر رابطہ کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :