پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو آف ائیر کرنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 نومبر 2017 13:01

پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو آف ائیر کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2017ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینل کو آف ائیر کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے اس سے قبل ٹی وی چینلز کو کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت فیض آباد آپریشن کی لائیو کوریج سے روکا تھا تاہم اب ٹی وی چینلز کو ہی آف ائیر کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی وی کے علاوہ تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ نیوز چینلز کو آف ائیر کرنے ہدایت وزیر اعظم نے پیمرا کو جاری کیں۔ جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے علاوہ تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :