مذہبی تنظیم کے کارکنوں کاصوبائی وزیر بلال یاسین کے ڈیرے کا گھیرائو

پتھرائو سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا

اتوار 26 نومبر 2017 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) مذہبی تنظیم کے کارکنوں نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے ڈیرے کا گھیرائو کر لیا ،ْ مظاہرین کی جانب سے پتھرائو سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مظاہرین کو منتشر کیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہور میں احتجاج کرنے والے مذہبی تنظیم کے کارکن مشتعل ہو کر وہنی رو ڈ پر واقع صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے ڈیرے پر پہنچ گئے اور پتھرائو کیاجس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اس دوران مشتعل مظاہرین دروازے کو بھی توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا اور اس کے بعد اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :