علمائے کرام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 26 نومبر 2017 23:23

علمائے کرام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ قرار دے ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26نومبر 2017ء ) :علمائے کرام کی جانب سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ قرار دے دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق فیض آباد دھرنے پر حکومت کی جانب سے طاقت کا استعمال کے بعد حکمران جماعت کوشدید منفی رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کے اندر اور باہر دونوں جانب سے حکومت کے اس اقدام کو نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ قرار دے دیا ۔علمائے کرام فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر علماء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے حکمران اس ملک پر حکمرانی کرنے کا آئینی ،قانونی،اخلاقی اور شرعی حق کھو چکے ہیں اور قرآن کو سنت کی روشنی کے میں انکو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینا حرام ،نا جائز اور گناہ ہے ۔ایسا کرنا نہ صرف حرام ،نا جائز اور گناہ ہے بلکہ ملک پاکستان کی عوام کے ساتھ شدید ظلم اور زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :