موٹر وے ایم نائن پر حادثے کاایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد8ہو گئی

پیر 27 نومبر 2017 18:24

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) موٹر وے ایم نائن پر حادثے کاایک اور زخمی چل بسا ، جانبحق افراد کی تعداد8ہو گئی۔پیر کو موٹروے ایم 9پر نوری آباد کے قریب وین اور ٹرک کے درمیان ہو نے والے تصادم میں مزید ایک زخمی علی احمد تنیو نے دم توڑ دیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں وین نمبرJF7217کے ڈرائیور غلام حیدر سنجرانی عمر31سال ولد قاسم علی سنجرانی کا تعلق سنجرانی محلہ روہڑی ضلع سکھر سے ہے جبکہ بقیہ جاں بحق و زخمی ہو نے والوں کا تعلق تنیو برادری کے ایک ہی خاندان سے ہے جو عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گوٹھ تنیوضلع نوشیرو فیروز جارہے تھے۔

جاں بحق افراد غلام مصطفٰی تنیو،شاہ محمد تنیو، علی احمد تنیو، ڈرائیور غلام حسین حیدر سنجرانی ، زاہد ہ تنیو،سیکنہ تنیو، مہرین تنیو اور ریحانہ تنیو کی میتیں ان کے گاؤں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ زخمی ندا فاطمہ ، عالیہ اور راج بی بی سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :