چین ، کینگ ڈائو میں ٹریفک حادثہ ، 7افراد ہلاک ، ایک زخمی

ڈرائیور سو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑی

منگل 28 نومبر 2017 18:22

کنگ ڈائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) چین کے مشرقی صوبے کنگ ڈائو میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 7افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ، حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کی وجہ سے پیش آیا ، 54سالہ ڈرائیور یانگ گاڑی چلا رہا تھا کہ اسے نیند آگئی اور کسی غنودگی میں گاڑی پیدل چڑھنے والوں پر چڑھ گئی جس کے باعث 5افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، مرنیوالے تمام مزدور تھے جو ایک تعمیراتی مقام پر کام کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور یانگ گذشتہ رات صرف چھ گھنٹے سو چکا تھا اور تھکاوٹ کے باعث اس پر غنودگی طاری ہو گئی ۔