دہشت گردی کے حملے سرحد پار سے کئے جا رہے ہیں،
حقانی نیٹ ورک سے متعلق خفیہ معلومات پر کارروائی کریں گے، افغانستان میں صدر ٹرمپ کی فوجی دستوں کی تعداد میں اضافے کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی، حافظ سعید کو عدالت کے تین رکنی بینچ نے رہا کیا، اگر کوئی ٹھوس چیز موجود ہے تو ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقدمہ چلائیں، بھارت نے بھی اس سلسلہ میں کوئی شواہد نہیں دیئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بین الاقوامی نیوز ایجنسی بلوم برگ نیوز کو انٹرویو
جمعرات 30 نومبر 2017 14:45
(جاری ہے)
انہوں نے اس سلسلہ میں وہاں موجود حملہ آوروں کی پناہ گاہوںکا بھی ذکر کیا اور کہا کہ افغانستان سے سرحد پار مداخلت روز کامعمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
اگر ہمیں کوئی خفیہ معلومات فراہم کرتاہے تو ہم اس پر کارروائی کریں گے۔ یہ ہماری جنگ ہے ان کی نہیں۔ کوئٹہ میں سالوں سے مبینہ طور پر رہائش پذیر طالبان رہنمائوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اگر وہ واقعی یہاں ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے پھر کہاکہ افغانستان میں صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی دستوں کی تعداد میں اضافے اور حمایت پر مبنی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی۔ انہوں نے افغان حکومت اور طالبان پر امن بات چیت کے لئے رضامند ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ہم اس سلسلہ میں جس حد تک ممکن ہو مدد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دو مرتبہ کوشش کی مگر مذاکرات کو سبوتاژ کردیا گیا۔ حافظ سعید کی رہائی سے متعلق عدالتی احکامات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت کے تین رکنی بینچ نے ان کو رہا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف کوئی الزامات نہیں اور آپ جانتے ہیں کہ ملکی قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان الزامات کے حوالے سے کوئی ٹھوس چیز موجود ہے تو ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقدمہ چلائیں لیکن یہ صرف الزامات ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی اس سلسلہ میں کوئی شواہد نہیں دیئے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.