دو دریا کے مقام پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی، ملزمان فرار

اتوار 3 دسمبر 2017 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء) ساحل سمندر دو دریا کے مقام پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی، ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دو گاڑیوں کے درمیان ریس کے دوران ٹکر ہو گئی جس کے بعد ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت26 سالہ ظافر اور زخمی کی زید کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ ڈبل کیبن گاڑی سے کی گئی جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :