صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیرنے چنیوٹ میں ایچ آئی وی/ ایڈز سنٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اب تک صوبے بھر کی جیلوں میں 47,000 قیدیوں کی ٹیسٹنگ ،سکریننگ کرچکا ہے‘خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:58

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیرنے چنیوٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں جمعرات کے روز ایچ آئی وی/ ایڈز کے مفت مشاورت، تشخیص اور علاج کے نئے سنٹر اور ہیپا ٹا ئٹس کنٹرول پروگرام کی مدد سے نئے انسنرئٹر لگانے کا افتتاح کیا ۔ ایچ آئی وی/ ایڈز کا سنٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے قائم کیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ایوب خان بلوچ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصم الطاف ہیپا ٹا ئٹس کنٹرول پروگرام کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہدہ سرور، ضلعی ناظم ثقلین سجن کا،چیف ایگزیکٹو آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر منیر احمد ملک، ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چنیوٹ میں سنٹر کھولنے کا فیصلہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے منعقد کیے گئے ہیلتھ ویک کے بعد ایک نواحی گائوں میںا یچ آئی وی کے دو درجن سے زائدکیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ اس سنٹر میںمشاورت، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے بجٹ میں ریکارڈ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق حکومت کی مکمل توجہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر صحت عامہ کی سہولیات بہتر کرنے پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ میں ان کیسز کے دریافت ہونے کے بعدفوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے مریضوں کی ادویات کا آغاز کر دیا گیا تھا تا ہم ساتھ ہی چنیوٹ میں نئے سنٹر پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ میںWaste انسنیریٹر لگانے کابھی افتتاح کیا ۔اس تقریب میں ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کی پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہدہ سرور ہیپا ٹائٹس انسنیریٹرز کے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

خواجہ عمران نذیر نے سنٹرکے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے قائم کردہ پنجاب بھر میں مزید 14 ٹریٹمنٹ سنٹرز اور11 مشاورتی سنٹر ز یہ خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ چنیوٹ سنٹر کے اضافے سے یہ تعداد 15 ہو گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اب تک پنجاب بھر کی جیلوں میں 47,000 قیدیوں کی ٹیسٹنگ اور سکریننگ کرچکا ہے، علاوہ ازیں پروگرام صوبہ بھر میں 20 شہروں میں بس و ٹرک ڈرائیورز کے لیے ٹیسٹنگ اور سکریننگ کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ فائونٹین ہائوس میں خواجہ سرائوں کے لیے مخصوص ایشیا کا پہلا کلینک بھی قائم کیا جا چکاہے۔

متعلقہ عنوان :