پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجراء مارچ2018ء سے کام شروع کردے گی‘رانا مشہوداحمد خاں

پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز سے استفادہ حاصل کریں گے‘صوبائی وزیر

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:15

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجراء مارچ2018ء سے کام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسز کا اجراء مارچ2018ء میں کر دیا جائے گا۔ٹائون شپ لاہور میں قائم کی جانے والی اس یونیورسٹی کی بدولت ہمارے نوجوان عالمی سطح پر استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریوں سے استفادہ حاصل کریں گے جس کا فائدہ ملکی انڈسٹری کو پہنچے گا۔

یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کمیٹی روم میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس انقلابی اقدام سے بہترین ہنر مند تیار ہوں گے اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز علائوالدین شیخ، چیئرپرسن ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی عرفان قیصر شیخ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پرکا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر انڈسٹریز علائوالدین شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن مہذب معاشروں کا اہم جزو ہوتا ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے ہنر مند افراد کو باعزت روزگار ملے گا۔

متعلقہ عنوان :