Live Updates

عمران خان اپنی گفتگو میں شائستگی پیداکریں عمران خان رقص اور دھمال میں فرق نہیں جانتے‘ قمر الزمان کائرہ

دھمال ہماری روایت ہے‘طالبان خان کے استادمذہب پرحملے کرتے ہیں جبکہ خان صاحب نے ہمارے کلچرپرحملے شروع کردیئے ہیں‘(ن) لیگ اور اورنوازشریف کیخلاف کوئی اتحاد نہیں بن رہا،سیاسی اتحادبنتے رہتے ہیں ‘شکرہے کہ حمزہ شہبازبھی منظرعام پرآگئے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:19

عمران خان اپنی گفتگو میں شائستگی پیداکریں عمران خان رقص اور دھمال میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی گفتگو میں شائستگی پیداکریںعمران خان رقص اور دھمال میں فرق نہیں جانتے دھمال ہماری روایت ہے‘طالبان خان کے استادمذہب پرحملے کرتے ہیں جبکہ خان صاحب نے ہمارے کلچرپرحملے شروع کردیئے ہیں‘(ن) لیگ اور اورنوازشریف کیخلاف کوئی اتحاد نہیں بن رہا،سیاسی اتحادبنتے رہتے ہیں ‘شکرہے کہ حمزہ شہبازبھی منظرعام پرآگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سب کوساتھ لیکرچلنے پرزوردیتی ہے۔تمام جماعتیں پاناما کیس میں نوازشریف کیخلاف بہت جلدی میں تھیں لیکن پیپلزپارٹی نے کہاکہ ابھی انتظارکریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی گفتگو میں شائستگی پیداکریں۔

(جاری ہے)

عمران خان رقص اور دھمال میں فرق نہیں جانتے۔دھمال ہماری روایت ہے۔طالبان خان کے استادمذہب پرحملے کرتے ہیں جبکہ خان صاحب نے ہمارے کلچرپرحملے شروع کردیئے ہیں۔

مرکزی رہنما پیپلزپارٹی نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کوسزاہونی چاہیے ذمہ داروں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں۔پنجاب حکومت کے حکم پرکمیشن بنایاگیااب اس کی رپورٹ کونہ ماننا قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی توسانحہ ماڈل ٹائون کیس کی رپورٹ آئی ابھی حدیبیہ پیپرزمل کیس بھی کھلے گا۔انہوں نے کہا کہ شکرہے کہ حمزہ شہبازبھی منظرعام پرآگئے ہیںحمزہ شہبازتوپاناما کیس کے بعد نظرہی نہیں آئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ دھرناسیاست نے ملکی سیاست کونیارنگ دے دیاہے اگریہی وطیرہ رہاتوپھردھرنے بھی دیے جاسکتے ہیں۔دھرنے پرہمیں مجبور نہ کیاجائے توبہترہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات