کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میرپور ماتھیلو میں اہم اجلاس کا انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میرپور ماتھیلو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے عملداروں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر نے کہا کہ ضلع گھوٹکی کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سماجی کام کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے۔ اس موقع انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی صنعتی اداروں سے مالا مال ہے اس کے باوجود یہاں کے صنعتی ادارے عوام کی فلاح کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کر رہی جس وجہ سے عوام شکایت کرتی رہتی ہے کی ملٹی نیشنل کمپنیاں انہیں نظرانداز کر رہی ہیں جو کہ حقیقت بھی ہے اس لیے تمام کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ مقامی نوجوانوں کی ترجیح دیں جو کہ ان کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر موڑ پر ملٹی نیشنل کمپنیوںکو تعاون فراہم کرتی ہے مگر افسوس کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں تعاون کرنے کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آر کے تحت کمپنیوں کو عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا ہوتا ہے مگر اس سلسلے میں کمپنیاں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔