شعبہ تعلیم سے بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کیا ،بے وسیلہ خاندانوں کے چشم و چراغ میرٹ کی بنیاد پر نمایاںپوزیشنز حاصل کر رہے ہیں‘ رانا مشہود احمد
دور دراز علاقوں کے بے وسیلہ گھرانوں کے محنتی اور ہونہار طلبہ دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کر کے وطن عزیز کا نام روشن کر رہے ہیں‘ خطاب
پیر 11 دسمبر 2017 17:25
(جاری ہے)
تقریب میں ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت چوتھے مرحلے میں7ارب روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر ایک لاکھ سولہ ہزار ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
تقریب میں بہاولپور، بہاولنگر، اٹک، رحیم یار خان، میانوالی، راجن پوراور ڈی جی خان سمیت مختلف اضلاع کے دانش سکولوں کے طلباء و طالبات نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ کمپیوٹرز حاصل کئے۔تقریب کے دوران پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ جہاں حکومت نے انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ذہین مگر مالی وسائل کی کمی کا شکار طالبعلموں کو اعلی تعلیم کے بے شمار مواقع مہیا کئے گئی-حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ معاشرتی معاونت یا روپے پیسے کی کمی کسی بچے کی تعلیم میں حائل نہ ہو، اس حوالے سے خواتین کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے -انہو ں نے کہا کہ لیپ ٹاپ ٹیکنالوجی طالبعلموں کی جدید علوم تک رسائی میں اہم معاون ہے ، اب طالبعلموں کو چاہیے کہ وہ لیپ ٹاپ کے ذریعے اپنے شعبہ ہائے تعلیم میں ہونے والی جدید علمی پیش رفت سے خود کو باخبر رکھیں تاکہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں بہترین ہیومن ریسورس اور یوتھ لیڈرشپ میسر آئی- تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر رانا مشہود اور حمزہ شہباز شریف ایم این اے نے طالبعلموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.