انوشکاشرما کی شادی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

منگل 12 دسمبر 2017 14:38

انوشکاشرما کی شادی کے بعد پہلی تصویر منظر عام پر آگئی
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12دسمبر2017ء)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما کی شادی اس وقت پورے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے ۔کرکٹ کے چیمپئن اور بالی ووڈ کی حسینہ پر مشتمل یہ جوڑا گزشتہ روز اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھاہے ،ابھی مداح جوڑے کی شادی کی تصویر سے ہی لطف اندوز ہورہے تھے کہ انوشکا شرما کی شادی کے بعد پہلی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

تصویر میں انوشکا شرما شادی کی خوشی میں کی گئی پارٹی میں ساد ہ لباس میں کھڑ ی نظر آرہی ہیں تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ انہوں نے روایتی پنجابی چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں ۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں نے لیے 21دسمبر کو نئی دہلی اور کرکٹ اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے لیے 26دسمبر کو ممبئی میں ریسپشن پارٹی رکھی ہوئی ہے ۔