صوبہ میں سی پیک کے ثمرات 10سال کے بعد آنا شروع

ہوجائینگے،پرویزخٹک گوادر سے نزدیک ترین ہونے کی وجہ سے صوبے کوسی پیک میں اہم مقام حاصل ہے،صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے فلاح وبہبود کیلئے دوررس اقدامات کئے ہیں،تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کرکے تبدیلی لائے ہیں،یوتھ کارنیوال اختتامی تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 19:23

صوبہ میں سی پیک کے ثمرات 10سال کے بعد آنا شروع
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ ایک جامعہ منصوبہ بندی کے تحت 70سالہ پرانے گلے سڑے نظام کو تبدیل کرکے صوبے کی ترقی ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کردی گئی ہے ، صوبہ میں سی پیک کے ثمرات 10سال کے بعد آنا شروع ہوجائینگے کیونکہ خیبرپختونخوا سی پیک میں ایک بہت واضح مقام رکھتا ہے اور اس کے بننے سے انڈسٹری کا ایک جال بچھ جائے گاکیونکہ خیبرپختونخوا گوادر سے نزدیک ترین ہونے کی وجہ سے اس کی حیثیت نمایاں ہو گئی ہے ، نوجوان آنے والے ممکنہ چیلنج کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں کیونکہ سی پیک سے روزگار کے بے شمار مواقع میسر آئینگے، خیبرپختونخواخوش قسمت صوبہ ہے جس کے نوجوان ذہین اور جسمانی طور پر تواناہیں، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کرکے تبدیلی لائے ہیں، پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی 60کافیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ، ملک بھر سے یوتھ کارنیوال میں نوجوانوں کی شرکت اور بہترین کارنیوال کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل یوتھ کارنیوال 2017کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ا س موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان محمود خان، وزیراعلیٰ کے خصوصی مشیر اورپارلیمانی امور عارف یوسف، سیکرٹری محکمہ کھیل ، ثقافت و امورنوجوانان محمد طارق، ڈپٹی سیکرٹری بابر خان، ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان،ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد ،لیزان کے سی ای او محمد عثمان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میںپہلے دفعہ یوتھ پالیسی بنائی اور نوجوانوں کیلئے یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن بھی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سی پیک سے صوبہ اگلے دس سالوں میں انڈسٹریل سٹیٹ میں تبدیل ہوجائیگا، گوادر سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ قریب ہے جس کا زیادہ فائدہ صوبہ کو ہوگا۔انہوںنے کہاکہ صوبہ کے نوجوانوں کیلئے یوتھ پالیسی سمیت جواں مرکز، انٹرپرینیور شپ اور دیگر پروگرامز تشکیل دیئے ہیںجن کوتمام اضلاع تک وسعت دینے کویقینی بنایا جائیگاجبکہ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کو اگلے سال بھی 1ارب روپے جاری کئے جائینگے، اس موقع پر انہوں نے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے مختص ڈھائی کروڑ روپے بڑھا کر پانچ کروڑ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا،اختتامی تقریب سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میںجواں مرکز کے دفتر کا افتتاح بھی کیا ، جواں مرکز میں نوجوانوں کیلئے یوتھ ایجوکیشن، انٹرٹینمنٹ، کیریئر بلڈنگ اور دیگر پروگرام ہونگے جبکہ جواں مرکز نوجوانوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرے گا،نیشنل یوتھ کارنیوال میں پنجاب یونیورسٹی لاہور نے 11 گولڈ اور چار سلور میڈلز کے ساتھ ٹرافی جیت لی، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ایک گولڈ اور چار سلو رمیڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :