وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ترکی میں ہونے والے او آئی سی سمٹ میں شرکت کی خصوصی دعوت
محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 19:24
(جاری ہے)
او آئی سی کی جانب سے پاکستان سے وزیر اعظم شاہد خانقان عباسی کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قابلیت اور حکمت عملی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پرسراہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف دنیاکے واحد صوبائی وزیراعلیٰ ہیں جو 13 دسمبر کو استنبول میں منعقد کیے جانے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل او آئی سی کے اجلاس اور تقاریب میں تمام ممبر سٹیٹ کے و زیر اعظم شرکت کرتے تھے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی ذہانت او عقل و شعو ر کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کئی بار کر چکے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور مثبت اقدامات کو پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔ یروشلیم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی سب سے پہلے مذمت بھی وزیراعلی ٰ پنجاب نے کی تھی۔ جیسے ہی انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ کافیصلہ منظر عام پر آیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے فوری طور پر اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور برملا اعلان کیا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خطبہ الہ باد کا حوالہ بھی دیا جس میں علامہ اقبال نے فلسطین سے یہودیوں کی لاتعلقی کا ذکر کیا تھا۔ او آئی سی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت کی دوسری بڑی وجہ پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس ہنگامی اجلاس کی میزبانی ترک صددر طیب اردگان کر رہے ہیں۔ ترکی میں یویز سلطان سلیم پل کے افتتاح کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہاں نے تقر یب میں شرکت کی مگر ترک حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔ پاکستان کی بین القوامی ساکھ اور پہچان کے حوالے سے جب بھی کہیں کو ئی تقریب منعقد کی جاتی ہے تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو تقریب کا اہم جز سمجھا جاتا ہے۔ بیجنگ میں ون بلٹ ون روڈ سیمینار کے موقع پر وزیر اعظم سمیت کئی وزرا موجود تھے، مگر وزیراعلیٰ شہباز شریف کواس پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کاخاص موقع دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز بلاشبہ اعلیٰ حکمت عملی کے مالک ہیں، اس بات کا اعتراف پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی کرتے ہیں۔او آئی سی کے بین الاقوامی اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.