ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول تمام صوبوں کو ارسال کر دیا، یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد اپنی اسمبلیوں سے پاس کرائیں،مشاہد الله خان
بدھ 13 دسمبر 2017 17:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ناگویا پروٹوکول سادہ الفاظ میں یہ ہے کہ کسی جڑی بوٹی کے فوائد جانچتے ہوئے اس کی کوئی دوائی بنائی جائے تو اس دوائی کی ایجاد کے فوائد مقامی آبادی کو بھی دیئے جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 104 ممالک بشمعول یورپی یونین، جاپان، بھارت، بنگلادیش وغیرہ اس بین الاقوامی معاہدہ پر دستخط کر چکے ہیں، لہذا ہمیں چاہئے کہ پاکستان اس سلسلہ میں صوبائی سطح پر قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فائدے بنی نوع انسان کیلئے ایک قانونی دائرہ کار میںرہتے ہوئے مہیا کئے جائیں، اس سلسلہ میں میں پاکستان کی ادویات ساز کمپنیوں، حکیموں اور خاص طور پر وہ جامعات جہاں فارمیسی پڑھائی جاتی ہے، سے گزارش کروں گا کہ آگے بڑھیں اور اس قانون سازی کو عملی جامع پہنانے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کا ساتھ دیں۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ان کی وزارت نے اس سلسلہ میں کافی محنت کی اور ایک طویل مشاورت کے بعد ماڈل برائے ناگویا پروٹوکول جس کو ماڈل قانون برائے ناگویا پروٹوکول کا عنوان دیا گیا ہے تیار کرکے تمام صوبوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی اعتبار سے ایک صوبائی معاملہ ہے اس لئے تمام صوبوں کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو جلد از جلد اپنی اسمبلیوں سے پاس کرائیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.