ایل این جی ٹرمینل کی بندش سے عوام اور تاجروں کے مصائب بڑھے ہیں
پیداوار اور برآمدات متاثر، ایل این جی سے لدے جہاز واپس بھیجے جا رہے ہیں، حکومت کو فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھر بند کرنے کا فیصلہ واپس لینا پڑا
بدھ 13 دسمبر 2017 23:04
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت ایل این جی کے طویل المعیاد معاہدوں کے بجائے سپاٹ خریداری کو ترجیح دے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔
ملک کا دوسرا ایل این جی ٹرمینل جس کا افتتاح بیس نومبر کو کیا گیا تھا سنگین تکنیکی خرابی کے باعث چند ہفتے بھی کام نہ کر سکا اور بند ہو گیاجس سے ملک میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ پاکستان آنے والے ایل این جی سے بھرے ہوئے جہازوں کو واپس بھجوایا جا رہا ہے جس سے ملکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جبکہ ایل این جی پراجیکٹ کے بارے میں سوالات بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں پنجاب میں ایل این جی پر چلنے والے تین بڑے بجلی گھروں جن کی مجموعی پیداوار چھتیس سو میگاواٹ ہے کا مستقبل بھی غیر یقینی ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اور ایل این جی کے دوسرے ٹرمینل آپریٹرز کے مابین معاہدے کے مطابق ٹرمینل کی ایک دن کی بندش پر حکومت کو 2 لاکھ72 ہزار ڈالر روزانہ ادا کئے جائیں گے جس کی فوری وصولی کی جائے کیونکہ یہ ٹرمینل مقررہ تاریخ سے چھ ماہ کی تاخیر سے شروع ہوا اور چند دن چلا۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک ٹرمینل آپریٹر اور ایک گیس کمپنی نے ایک متنازعہ معاہدہ کیا ہے جس کی قانونی حیثیت پر ماہرین کو اعتراض ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.