معاشرے کو دولت کی تقسیم میں عدم توازن، شرح خواندگی کی کمی، بدامنی اور دہشت گردی کا سامنا ہے،محمد خان اچکزئی
چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے شہر کے پڑھے لکھے لوگوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرناہوگا،گورنر بلوچستان
جمعرات 14 دسمبر 2017 19:20
(جاری ہے)
اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ، ماہرین تعلیم،طلباء وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گورنر بلوچستان نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں گولڈ میڈلز اور بیج آف آنرز تقسیم کئے۔ 13ویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے والدین اور خاص طور سے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ طلباء کی کردار سازی اور اخلاق سنوارنے پر خصوصی توجہ دیں اور طلباء میں اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی صلاحیت او رآداب محفل سمیت بردباری کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔ انہوں نے طلباء میں نقل اور تخلیقیت سے عاری مواد کی مقبولیت کا نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے شاگردوں میں تخلیق کاری اور جدت پسندی کو فروغ دینے پر خاص توجہ دیں۔ گورنر نے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کے لئے نیک تمناؤں اور عملی زندگی میں ان کی کامیابی اور سرخروئی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیوٹمز کے وائس چانسلر احمد فاروق بازئی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کانووکیشن طالب علموں کی زندگی میں نہایت پرمسرت اور مبارک موقع ہوتا ہے۔ اپنی خوشیوں کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے اپنے مشفق اساتذہ اور اپنے تعلیمی اداروں سے جو کچھ سیکھا ہے عملی زندگی میں انہیں پوری طرح بروئے کار لائیں۔ اس طرح آپ معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آخر میں گورنرنے طلباء وطالبات کو ایک بار پھر مبارکباد دی اور زندگی میں ان کی کامیابیوں کے لئے دعاکی۔مزید اہم خبریں
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.