اسلام آباد پولیس کے جس کانسٹیبل کی دھرنے کے دوران آنکھ ضائع ہو گئی، اس کے علاج کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا جائے

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی وزیر مملکت برائے داخلہ کو ہدایت

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل جس کی دھرنے کے دوران آنکھ ضائع ہو گئی، کے علاج کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل جس کی دھرنے کے دوران آنکھ ضائع ہو گئی تھی، کے بارے میں بتایا جائے کہ حکومت نے اس حوالے سے کیا کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سے معلومات حاصل کی تھیں۔ ان کا کیس زیر غور ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ وزیر مملکت داخلہ اس بارے میں پیر کو آگاہ کریں۔