ترقیاتی منصوبوں پر کے معیا ر اور شفا فیت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے کہا کہ این اے 52اور 53 میں جا ری شدہ سالا نہ تر قیا تی سکیمو ں کے تحت2538.43ملین رو پے کی دس روڈز سکیمیں شا مل ہیں جن میں سے 07سکیمیں مکمل جبکہ03پر کا م جا ری ہے۔متعلقہ منصوبوں پر کے معیا ر اور شفا فیت پر کو ئی سمجھو تہ نہ کر تے ہوئے ان منصوبو ں کو مقر رہ مد ت میں پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس راولپنڈی میںسالانہ تر قیاتی سیکیموں پر ہونے والی پیش رفت کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ غفور، ظہور احمد ڈوگرڈائر یکٹر پی ایچ اے ، ڈا ئر یکٹر کا لجز ملک محمد اصغر، امیر افضل ایس ڈی او ٹیکسلا پی ایچ ای ڈی ،خالد شہزاد ایکسئین ٹو،ایس ای ہا ئی و یز ، ایچ ایکس ای بلڈنگ اور د یگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکا ء اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے طلعت محمود گوندل نے کہا کہ راولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس سے صحت و تعلیم سمیت انفراسٹر کچر کے در جنو ں منصو بے مکمل کئے گئے ہیں تا کہ عو ام کو صحت کی معیاری اور فوری دستیا بی یقینی بنائی جا سکے۔اس کے علاوہ سکو لز میں سہو لیا ت کی عد م دستیا بی کو مکمل کر نے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ڈو یلپمنٹ صائمہ غفورنے اس مو قع پر مز یدبتا یا کہ صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں اور لنک رو ڈز کی اپ گر یڈیشن کا کام بھی جا ری ہے۔ اسکے علا وہ این اے۔52میں پبلک پا رک بھی زیر تعمیر ہے جسکا کل بجٹ 163.923ملین رو پے ہے اور15فروری2018تک اسے مکمل کر نے کی ہد ایت کی گئی ہے تا کہ عوام کو تفر یح کی بہتر سہو لیا ت فرا ہم کی جا سکیں۔