چین کے شہر شنگھائی کو عالمی اثر و نفوذ والے ثقافتی و تخلیقی مرکز میں تبدیل کردیا جائے گا ،میئر

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) شنگھائی میونسپل کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی اثرونفوذ کے ساتھ 2035ء تک اس شہر کو ثقافتی اور تخلیقی مرکز میں تبدیل کرے گی ، نئی جاری کی جانیوالی ایک دستاویز کے مطابق جس میں 50پروموشنل اقدامات کا تعارف کرایا گیا ہے،ثقافتی و تخلیقی صنعت کی مالیت آئندہ پانچ برسوں میں شہر کی مجموعی ملکی پیداوار کا قریباً 15فیصد ہو گی اور 2030ء میں یہ قریباً 18فیصد ہو گی ، شنگھائی کے میئر ینگ یونگ نے کہا کہ ثقافتی اور تخلیقی صنعت شنگھائی کیلئے ایک ستون صنعت ہے اور شہر کی ترقی اورعوام کے ذریعہ معاش میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی عالمی فلم و ٹیلی ویژن پروڈکشن سینٹر ، ایشیاء میں پرفارمنس دارالحکومت ، عالمی اینیمیشن اور پروڈکشن مرکز ملکی انٹرنیٹ کلچرل و پبلیکیشن ، بین الاقوامی تخلیقی ڈیزائن ہائی لینڈ اور بین الاقوامی آٹھ ٹریڈنگ مرکز بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :