ایشز سیریز ،سٹیو سمتھ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 17:24

ایشز سیریز ،سٹیو سمتھ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16دسمبر2017ء)ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

28سالہ سٹیو سمتھ نے انگلینڈ کیخلاف اپنی 22ویں ٹیسٹ سنچری سکور کرنے کے بعد کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری بھی سکور کی جس کے لیے انہوں نے محض301گیندوں کا سامنا کیا ، یہ ایشز ٹیسٹ سیریز کی گزشتہ 79سالہ تاریخ میں کسی آسٹریلیوی بلے باز کی سب سے تیز ترین ڈبل سنچری تھی ۔سابق آسٹریلیوی بلے باز سٹین میک کیب نے 1938ءمیں نا ٹنگھم کے مقام پر محض 257گیندوں پر ڈبل سنچری سکور کرنے کاکارنامہ سر انجام دے رکھا ہے ۔