اعتدال پسند اور رواداری کی آواز کمزور ہورہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ہم جہالت کے اندھیروں کو صرف تعلیم کی روشنی سے ہی شکست دے سکتے ہیں ،ہم اس حوالے سے تبدیلی لائیں گے، وزیراعلیٰ ہائوس میں اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:50
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آپ کی اور آپ کے خاندان کی پاکستان کے لیے بے شمار خدمات ہیں ۔
آغا خان سوئم نیرائونڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران پاکستان کی آزادی کے حصول کے حوالے سے اہم کردار ادا کیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ آج آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے کئے گئے رفاہی کام لاکھوں کی تعداد تک پہنچ چکا ہے اور اس سے پاکستان بھی مستفید ہورہاہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اعتدال پسندی اور رواداری کی آواز کمزور ہورہی ہے اور ہم اس بات میں مصروف ہیں کہ مذہبی تصادم کے بارے میں کیا غور کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم جہالت کے اندھیروں کو صرف تعلیم کی روشنی سے ہی شکست دے سکتے ہیں اور ہم اس حوالے سے تبدیلی لائیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے عالمی امن و استحکا م کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آپ صرف انسانیت کے اتحاد ویکجہتی کی بات کرتے ہیں اور آپ کی تمام انسانیت کے لیے بہترین خدمات ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے عشائیے میں اپنے بہت زیادہ مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر شرکت کرنے پر شکریہ اداکیا اوران کے ملتان میں ہونے والے گذشتہ روز کے تاریخی جلسے پر مبارک باد بھی دی ۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوگی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
عمران خان کی ناراضی سے بچنے کیلئے بیان بازی سے اجتناب کیا، شیرافضل مروت
-
اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری
-
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
-
’پراکسی کو پراکسی ہی کہا جائے گا‘ ایمل ولی خان کا نام لیے بغیر فیصل واوڈا کو جواب
-
وزارت خارجہ نے بشکیک تشدد پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، 4 ہزار طلبا واپس پہنچ گئے ہیں ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف
-
پاکستان ’’ون چائنا ‘‘ اصول کی پاسداری کرتا ہے ، صدرآصف علی زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو
-
پاکستان ’’ون چائنا ‘‘ اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے، صدر آصف علی زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو
-
چوہدری پرویز الہی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر ایران روانہ ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.