ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں،ایک دوسرے کو کمزور کرنیکی بجائے ملکی ترقی پرتوجہ دیناہو گی ‘پرویز ملک
حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ سے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے اس سے انصاف کا بول بالا ہوا‘وفاقی وزیر تجارت
اتوار 17 دسمبر 2017 13:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ سے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے اورقوم اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ہے،اس فیصلے سے حق و انصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انشااللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کو فائدہوتاہے،ملک کی بہتری او ر ترقی کیلئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی،پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی، اب بھی ہے اور رہے گی، ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصر نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.