اسلام آباد دھرنا ،ْ4 کروڑ روپے کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا ،ْضلعی انتظامیہ کی رپورٹ
چوہدری نثار نے تمام سامان کی خود سے مرمت مکمل کرائی ،ْحکومت کی ہدایت کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے نہیں گئے تھے ،ْرپورٹ
اتوار 17 دسمبر 2017 21:23
(جاری ہے)
سرکاری نقصان شدہ املاک میں فیض آباد میٹرو بس سروس اسٹیشن کے نقصان کا تخمینہ 2 کروڑ 60 لاکھ روپے لگایا گیا ، اس کے علاوہ مری روڈ پر سلاخوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ٹرالیوں کا نقصان بھی شامل ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں میں 6 افراد کی اموات کی فہرست بھی بھیجی ہے ،ْجو بے نظیر بھٹو ہسپتال ،ْ ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ معاوضے کی ادائیگی کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے 8 لاکھ روپے جبکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو 4 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے گھر میں ہونے والے نقصانات کے لیے حکومت سے معاوضہ لینے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے تمام سامان کی خود سے مرمت مکمل کرائی اور ہم حکومت کی ہدایت کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے وہاں نہیں گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ حکومت کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل فراہم کریں جو ہم نے دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے تیسرے فریق کی توثیق حاصل کرے گی اور اس کے بعد معاوضہ کی رقم جاری کی جائے گی، جس میں دو سے 3 ماہ لگیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.