ٹھیکیداروں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے تا کہ تعمیراتی منصوبے معیاری و بروقت مکمل ہو سکیں،چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم

اتوار 17 دسمبر 2017 22:11

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے تا کہ تعمیراتی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل ہو سکیں،کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد عباس اور ٹھیکیدار حسن سردار سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں معیار اور کام کی رفتار کو مقررہ معیاد میں مکمل کرنے کیلئے لازم ہے کہ ٹھیکیداروں کے جائز اور قانونی مسائل کا خاتمہ ہو تا کہ ٹھیکیدار یک سوئی سے قومی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

اس سے قبل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن سکردو کے جنرل سیکریٹری محمد عباس نے انہیں بتایا کہ ٹھیکیداروں نے ہمیشہ قومی و علاقائی ترقی کو کامیاب بنانے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر محنت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار برادری نے 2013سے 2016تک آنے والی بد ترین سیلابی صورتحال میں متاثر ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کو بینکوں سے قرضے لیکر اور اپنی جمع پونجی لگا کر مکمل کر چکے ہیں اور کروڑوں روپے حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی کے بغیر ٹھیکیداروں کا دیوالیہ نکل گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سکردو کے ٹھیکیدار انتہائی کم ریٹس پر تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں حالانکہ ملک کے انتہائی شمال میں ہونے کے باوجود سریا اور سمینٹ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میںسمینٹ اور سریا کی جو قیمت ہے اس سے تقریباً100فیصد سکردو میں مہنگی ملتی ہیں لہذا تعمیر وترقی منصوبوں کے ریٹس میں اضافہ نا گرزیر ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :