خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ عمران خان کا بہانہ ہے، نواز شریف کو شہباز شریف قبول نہیں ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر دسمبر 11:01

خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ عمران خان کا بہانہ ہے، نواز شریف کو شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کو یہ بات لے ڈوبی ہے کہ میں آﺅٹ ہوں اور شہباز شریف ان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے دن بھی وہ ان ہیں نواز شریف کو یہ بات تنگ کرے گی کیونکہ ماڈل ٹاؤن کا کیس ابھی ختم نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا ان ہونا اور بچ جانا نواز شریف کے دل کو ڈس گیا ہے۔

نواز شریف یہ سوچ رہے ہیں کہ اب شہباز شریف انتخابات کی مہم چلائے گا اور میں پارٹی میں مہمان کے طور پر سمجھا جاﺅں گا۔ آپ دیکھ لینا کہ نواز شریف لڑائی کریں گے جھگڑا کریں گے ، لیکن انہیں شہبازشریف قبول نہیں ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمرا ن خان کا بہانہ ہے لیکن نواز شریف کا اصل مسئلہ شہباز شریف ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Your Thoughts and Comments