تیسری قوت نے واضح کردیا اقتداران کا مقصد نہیں، (ن)لیگ بلیم گیم چھوڑ دے‘قمر زمان کائرہ
طاہر القادری کے جوتے سیدھے کرنیوالے ، انہیں کندھے پربٹھاکر غار حرا میں لیجانے والے آج ان کیخلاف ہیں محمود اچکزئی قوم پرست اورنوازشریف پنجاب کی سیاست کرتے ہیں اس لئے دونوں کے نظریات ملتے ہیں‘پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 22 دسمبر 2017 20:25
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جے یو پی نیازی نے ملکی حالات کی بہتری کیلئے پیپلز پارٹی کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ہم اپنی مرکزی قیادت کو ان کی خواہش سے آگاہ کردیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے وزیراعظم مریم نواز کے نعرے لگوائے گئے اب میاں شہبازشریف کے نعرے لگوائے جارہے ہیں، نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف ایسی وقتی گیم کھیلتے ہیں لیکن واضح ہوجائیگا کہ اس کے پیچھے کیا مصلحت ہی ۔
انہوںنے کہاکہ ماڈل ٹائون میں 14معصوم افراد کو قتل کیاگیا ، اسی سے زائد زخمی کئے گئے ان کوانصاف ملنا چاہئے،مسلم لیگ (ن)گر د اڑا رہی ہے تاکہ اس میں یہ معاملہ دب جائے لیکن ایسا ہوگا نہیں، ہم اس معاملے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کسی بھی سیاسی این آر او سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے ، عدالتی فیصلوں پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم جمہوریت کوخطرے میں نہیں پڑنے دیں گے، ہم نے تو 58(2)B اوراٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے وگرنہ آج (ن) لیگ کی حکومت کہاں ہوتی اللہ کی قدرت دیکھیں کہ جمہوریت کے دشمن ہمیں گالیاں دے رہے ہیں، دراصل جمہوریت میاں برادران کے مفاد میں نہیں، یہ اقتدار کیلئے جمہوریت کا سہارا لیتے ہیں اورپھر جمہوریت کیخلاف اقدامات کرتے ہیں ، لیکن اگرجمہوری نظام کوخطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی بہترطور پر جانتی ہے کہ اس کوکیاکرنا ہی جب بھی جمہوریت ڈی ریل ہوئی اسکاکریڈٹ مسلم لیگ (ن )کو ہی گیا۔ پیر معصوم نقوی نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے قادیانیوںکو اقلیت قرار دیا لیکن موجودہ حکمران غیر ملکی طاقتوںکو قادیانیوںکے معاملے پر خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ ان کا اقتداربچائیں لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیںکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو ختم نبوت کے معاملے پراوروزیراعلیٰ میاںشہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹائون پر مستعفی ہونا پڑے گاذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوںکے معاملے پر جنت کمائی مگر موجودہ حکمرانوںکو انکی غلطیوںکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اورجے یو پی پہلے بھی دو بڑی طاقتیں تھیں اب ہم دوبارہ یہ اتحاد چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوگی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
عمران خان کی ناراضی سے بچنے کیلئے بیان بازی سے اجتناب کیا، شیرافضل مروت
-
اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری
-
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
-
’پراکسی کو پراکسی ہی کہا جائے گا‘ ایمل ولی خان کا نام لیے بغیر فیصل واوڈا کو جواب
-
وزارت خارجہ نے بشکیک تشدد پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، 4 ہزار طلبا واپس پہنچ گئے ہیں ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف
-
پاکستان ’’ون چائنا ‘‘ اصول کی پاسداری کرتا ہے ، صدرآصف علی زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو
-
پارٹی ترجمان رﺅف حسن پر حملے کا سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئے،بیرسٹرگوہر
-
پاکستان ’’ون چائنا ‘‘ اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے، صدر آصف علی زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو
-
چوہدری پرویز الہی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.