ڈاکٹر طاہر القادری ،چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
شریف برادران کارکنوں کی جان نہ لیتے توصرف سیاسی اختلاف رہتا‘ سربراہ عوامی تحریک
اتوار 24 دسمبر 2017 21:24
(جاری ہے)
حصول انصاف کی قانونی جدوجہد سے کوئی خوفزدہ نہ ہو ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں ،اگر کسی نے خوفزدہ ہونا ہے تو پانامہ کے ڈاکوئوں اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں سے ہو جنہوں نے بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹا ، ملکی اداروں کا اتفاق فائونڈری سے بھی بد تر حال کیااور اب حساب مانگنے پر عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوری 2013 میں بھی آئینی الیکشن کمشن کی تشکیل اور انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کیا تھا مگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمارے کارکنوں پر گولیاں نہیں بر سائی تھیں،اشرافیہ کے خلاف نکلنے کا محض اعلان کیا تھا کہ انہوں نی17جون کو ماڈل ٹائون میں خون کی ندیاں بہا دیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ رو ز مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی صدارت میں آنے والے یوتھ ونگ کے مرکزی و صوبائی عہدیداروںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے نوجوانوں نے ظالم نظام اور ظالم طرز حکمرانی کے خلاف بے مثال جدوجہد کی ہے ،مجھے اپنی تحریک کے پڑھے لکھے پر امن اور پر عزم نوجوانوں پر فخر ہے ،یہی نوجوان انقلاب کی نوید اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 141 ویں یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بانی پاکستان نے کمزوروں کے تحفظ کیلئے پاکستان بنایا تھا ۔آج قائد اعظم ؒکے پاکستان کو اشرافیہ نے اپنی ذاتی سلطنت میں بدل ڈالا اور کمزور کے حقوق غصب کر لئے ،اقتدار کیلئے بے گناہ انسانی خون بے دردی سے بہایا،ظالموں اور غاصبوں کا صفایا کئے بغیر بانی پاکستان کا ایجنڈہ مکمل نہیں ہو گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی محب وطن مینارٹیز خوشحال اور پر امن پاکستان کیلئے بے مثال کردار ادا کر رہی ہیں ، مینارٹیز کو نظر انداز کر کے امن ،ترقی اور استحکام کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.