میاں صاحب اب کوئی معاہدہ نہ کرلیں ،مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی ملاقاتوں سے پریشان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 دسمبر 2017 21:31

میاں صاحب اب کوئی معاہدہ نہ کرلیں ،مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28دسمبر 2017ء ) :سمسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی ملاقاتوں سے پریشان ہو گئے۔مسلم لیگ کے رہنماؤں کو ڈر ہے کہ میاں نواز شریف کوئی نئی ڈیل نہ کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن پانامہ ،ختم نبوت میں تر میم اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بری طرح پھنس چکی ہے ۔اس صورتحال سے نکلنے کے لیے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مختلف کاوشیں کرتے نظر آ رہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ کبھی عالمی رہنماؤں کی جانب دیکھ رہے تو کبھی پاکستان میں موجود مقتدر قوتوں سے مفاہمت کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ۔ایسے میں میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں ناصر جنجوعہ سے بھی ملاقات کی ۔ایسی صورتحال میں مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی ملاقاتوں سے پریشان ہو گئے۔مسلم لیگ کے رہنماؤں کو ڈر ہے کہ میاں نواز شریف کوئی نئی ڈیل نہ کر لیں ۔رہنماؤں کا خیال ہے کہ ایسے حالات میں ڈیل کر لینے سے پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔