سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں تبدیلی

نواز شریف جدہ کی بجائے سعودی دارالحکومت ریاض جائیں گے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 دسمبر 2017 11:23

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں تبدیلی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 دسمبر 2017ء) : سابق وزیرا اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج دوپہر سعودی عرب روانہ ہونا تھا لیکن ان کے پروگرام میں تبدیلی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف جدہ کی بجائے آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر نجی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب میں سعودی ولی محمد بن سلمان کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہے جس کو لے کر ملکی سیاسی ایوانوں میں نئے این آر او کی چہ مگوئیاں سنائی دے رہی ہیں۔