مسلم لیگ (ن) اس وقت ملک دشمن بن گئی ہے، طاہر القادری

تما م جماعتیں پاکستان کے دشمنوں اور عدلیہ کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف اکھٹی ہیں، آل پارٹیز کانفرنس صرف سانحہ ماڈل ٹائون کے لیے بلائی گئی، انھیں تمام مائوں کی آ ہائوں،یتیم بچوں اور انسانیت کے درد نے جمع کیا،، میں نظریاتی ہوں اور جمہوریت کی بات کرتا ہوں ، نوازشریف قانون کے آگے سرنڈر کریں،ہمارے ساتھ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کی طاقت ہے، نوازشریف نے پاکستان کو مقروض بنادیا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 30 دسمبر 2017 14:50

مسلم لیگ (ن) اس وقت ملک دشمن بن گئی ہے، طاہر القادری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس صرف سانحہ ماڈل ٹائون کے لیے بلائی گئی، انھیں تمام مائوں کی آ ہائوں،یتیم بچوں اور انسانیت کے درد نے جمع کیا،پاکستان کے دشمنوں اور عدلیہ کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف اکھٹی ہیں، میں نظریاتی ہوں اور جمہوریت کی بات کرتا ہوں ، نوازشریف کی جماعت اس وقت ملک دشمن بن گئی ہے، نوازشریف قانون کے آگے سرنڈر کریں،ہمارے ساتھ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کی طاقت ہے، نوازشریف نے پاکستان کو مقروض بنادیا ۔

ہفتہ کو طاہر القادری نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تمام پارٹیز قائدین کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں، خاص طور پر میں سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہتاہوں، جو دوسری بار کہ اکھٹے ہیں، 40 سے زائد جماعتیں آل پارٹیز میں شرکت کررہی ہیں، میزبان کی ایک کمزوری ہوتی ہے، وہ میزبان ہوتا ہے، سارے مہمان معزز ہوتے ہیں، اے پی سی کا آج کا ایجنڈا سانحہ ماڈل ٹائون ا ور مجھے کیوں نکالا اس ایجنڈے میں جڑے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس صرف سانحہ ماڈل ٹائون کے لیے بلائی گئی ہے، ہر جماعت اپنا اپنا نظریہ اور بیانیہ ہوتا ہے کئی جماعتیں اپنے اختلافات کے باعث ایک دوسرے کے ساتھ اکھٹی نہیں مل بیٹھی، آج ایک چھت کے نیچے تمام جماعتیں باہمی اختلافات کے باوجود اکھٹی ہوگئی ہیں، ان تمام جماعتوں کو 17 جون کے واقعات نے جمع کیا۔

(جاری ہے)

انھیں تمام مائوں کی آ ہائوں،یتیم بچوں اور انسانیت کے درد نے جمع کیا۔ یہ تمام جماعتیں عدل انصاف کے لیے اکھٹی ہیں،یہ پاکستان کی سالمیت کے لیے اکھٹی ہیں، پاکستان کے دشمنوں اور عدلیہ کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف اکھٹی ہیں۔ میں ان سب پارٹیوں کے تصورات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جنرل ضیاء الحق کے ذریعے سے نواز شریف نے ایم پی یزکو کھلی رشوت دینے کا آغاز کیا، آج نوازشریف بات کرتے ہیں، کہ میں نظریاتی ہوں اور جمہوریت کی بات کرتا ہوں آپ نے 1988 کے انتخابات میں اپنے غیر جمہوری ناخدائوں کی سرپرسی میں الیکشن لڑے ، یہ ہے آپ کی جمہوری ، انھوں نے کیش کے ذریعے دھرنے خریدے پورے ملک میں اور ٹریڈنگ کا بازار گرم کیا، اور اس کھلی کرپشن کا آغاز پاکستان میں کردیا، آپ نے افواج پاکستان کو گالیاں دیں، آپ سعودی عرب گئے اپنے کرپشن کے سرمائے کو چھپانے کیلئے نظریاتی لوگ ، بزدل نہیں ہوتے، آپ سعودی عرب مدد مانگنے گئے ہیں، نوازشریف صاحب آپ کی جماعت اس وقت ملک دشمن بن گئی ہے۔

آپ نہیں بچ سکتے ۔ آپ کو اور آپ کی کابینہ کو جیل میں جانا ہوگا، ہم31 دسمبر کو ڈیڈ لائن دی ہے، آپ قانون کے آگے سرنڈر کریں آپ گرفتار ہوں گے، سعودی عرب میں کون کس کا کندھا استعمال کرنے گیا ہے، کون کررہا ہے کس کا کررہا ہے۔اب آپ اپنے انجام سے بچ نہیں سکتے،اگر دھرنا ہوگا تو آپ کے اقتدار کو مرنا ہوگا، ہمارے ساتھ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کی طاقت ہے، نوازشریف نے پاکستان کو مقروض بنادیا ہے اس ملک کو کیا بنادیا گیا ہے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑا گیا، کسان اپنی اجناس جلارہے ہیں، پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔