پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کا 10نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا
اے پی سی نے حکومت کو مزید 7 دن کی مہلت دیدی ،نجفی کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ،شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں کا مطالبہ بھی اعلامیے کا حصہ اعلامیہ قصاص کے حصول کے لئے ہے، سٹیرنگ کمیٹی کے ساتھ پاکستان کی طاقت ہو گی، شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، علامہ طاہر القادری جنوری کو سٹیرنگ کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی قمر الزمان کائرہ، لطیف کھوسہ اور کامل علی آغا سٹیرنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹرز ہوں گے۔ ناصر شیرازی، سردار عتیق، خرم نواز گنڈا پور اور جہانگیر ترین بھی کمیٹی میں شامل
ہفتہ 30 دسمبر 2017 21:37
(جاری ہے)
سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کا بدترین واقعہ ہے۔
رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کے استعفے کے مطالبے میں 7 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ باقر نجفی رپورٹ میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے چنانچہ انہیں مستعفی ہونا ہو گا۔ 8 جنوری کو سٹیرنگ کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہو گا۔ 8 جنوری کو سٹیرنگ کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستان کے شہری تھے۔ انصاف کے حصول کیلئے جد و جہد کرنا تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی نظام عدل اور قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔ شہداء کے ورثاء 3 سال میں صرف جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ حاصل کر سکے۔ شہباز شریف و دیگر ملزمان کے برسر اقتدار رہتے ہوئے شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ 125 پولیس افسران کے سمن ہونے کے باوجود ایک بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ واضح ہو گیا کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی۔ چیف جسٹس مکمل تفتیش کیلئے غیرجانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیں۔ جے آئی ٹی کی مانیٹرنگ سپریم کورٹ کا ایک معزز جج خود کرے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران اور قومی دولت لوٹنے والوں کو این آر او نہ دیا جائے۔ قمر الزمان کائرہ، لطیف کھوسہ اور کامل علی آغا سٹیرنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹرز ہوں گے۔ ناصر شیرازی، سردار عتیق، خرم نواز گنڈا پور اور جہانگیر ترین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی اور قمر الزمان کائرہ کی جانب سے قرارداد پیش کی جانے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اعلامیہ قصاص کے حصول کے لئے ہے، سٹیرنگ کمیٹی کے ساتھ پاکستان کی طاقت ہو گی، شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے اور مشترکہ جد و جہد سے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔طاہر القادری نے واضح کیا کہ 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن صرف عوامی تحریک نے دی تھی، تمام سیاسی جماعتوں کو اب شریک کیا گیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ اب تمام جماعتوں کا ہے اور ہمارا احتجاج لاہور یا کسی بھی جگہ ہو سکتا ہے، احتجاج کی تیاری کیلئے سیاسی جماعتوں کو وقت درکار تھا، احتجاج کس قسم کا ہو گا، اس کا فیصلہ 8 تاریخ کو کریں گے، ایک ممکنہ فیصلہ ملک گیر احتجاج اور دھرنے کا بھی ہو سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.