چین میں تحفظِ ماحول سے متعلق قانون منظور، وزیر اعظم نے دستخط کر دیئے ،ضوابط یکم جنوری سے نافذالعمل ہوں گے

ہفتہ 30 دسمبر 2017 22:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تحفظ ماحول سے متعلق ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے ضوابط پر دستخط کر دیئے ، ضوابط یکم جنوری2018 سے نافذالعمل ہوں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے تحفظ ماحول سے متعلق ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے ضوابط پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ضوابط یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ سے تحفظ ماحول سے متعلق ٹیکس قوانین کیساتھ ہی نافذالعمل ہوں گے۔تحفظ ماحول سے متعلق ٹیکس قوانین میں ماحول کی حفاظت اور بہتری، آلودگی کے اخراج میں کمی ، اور ماحول دوست معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے قانونی دفعات طے کی گئی ہیں۔اس قانون پر عمل درآمد کے مذکورہ ضوابط میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست،ٹیکس عائد کرنے کی وجہ ، ٹیکس میں کمی یا معافی اور ٹیکس جمع کرنے سمیت دیگر متعلقہ امور کی تفصیلات طے کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :