ایرانی حکومت نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام پر پابندی لگادی

اتوار 31 دسمبر 2017 19:03

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) ایرانی حکومت نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے چوتھے دن حکومت نے سوشل میڈیا ایپس بند کردیئے۔واضح رہے کہ تہران سمیت ایران کے متعدد شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ پولیس کے ساتھ تصادم میں متعددشہری جاں بحق ہوگئے۔