ایف زیڈ ای کیپیٹل کاروبار نہیں، منی لانڈرنگ کا مرکز تھی،تحقیقات میں انکشاف

نواز شریف نے ایک ملین ڈالر 31دسمبر 2009 کو وصول کی جو گفٹ ظاہر کی گئی

پیر 1 جنوری 2018 15:36

ایف زیڈ ای کیپیٹل کاروبار نہیں، منی لانڈرنگ کا مرکز تھی،تحقیقات میں ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) شریف خاندان کے بارے میں حالیہ تحقیقات میں ایف زیڈ ای کیپیٹل کی بھاری شراکت سامنے آئی ہے، ایف زیڈ ای کیپیٹل شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا مرکز تھا،ایف زیڈ ای کیپیٹل کی بینک سٹیٹمنٹ ظاہر کرتی ہے کہ کوئی کاروبار نہیں تھا صرف پیسے کی آمد و رفت تھی،ایف زیڈ ای کیپیٹل کا ایک اکاؤنٹ نیشنل بینک آف دبئی میں تھا،ایف زیڈ ای کیپیٹل کی 2009 تا 2017کی بینک سٹیٹمنٹ سے پیسے کی منتقلی کا طریقہ کار پتا چلتا ہے،ایف زیڈ ای کیپیٹل نیشنل بینک دبئی کا اکائونٹ حسن نواز کے نام پر ہے،حسن نواز کا سی بینک میں ایک اور اکاؤنٹ بھی ہے جو ان کا ذاتی ہے،نواز شریف نے ایک ملین ڈالر ایف زیڈ ای کیپیٹل سے 31دسمبر 2009 کو وصول کئے،نواز شریف کی سٹیٹمنٹ سے یہ رقم گفٹ ظاہر ہوتی ہے،پیسہ انگلینڈ سے سعودیہ اور پھر شریف خاندان کے ذاتی اور کمپنیوں کے اکائونٹس میں آتا رہا ہے،یاد رہے کہسپریم کورٹ نے نواز شریف کو ایف زیڈ ای کا اقامہ رکھنے اور یہ ساری معلومات ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا۔

متعلقہ عنوان :