بین سٹوکس آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

بورڈ نے ان کی جگہ ڈیوڈ میلان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا

پیر 1 جنوری 2018 15:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ بورڈ نے ان کی جگہ ڈیوڈ میلان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برسٹول میں جھگڑے کے بعد بین سٹوکس کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے مشروط طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ابھی تک کرائون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کی جانب سے ان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز سے دسبتردار ہوگئے ہیں۔

انگلش بورڈ نے ڈیوڈ میلان کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں برسٹول میں نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے بعد بین سٹوکس کو پولیس نے ایک رات حراست میں بھی لیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز سے باہر ہونا پڑا اور بعد میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کا نام ایشز سیریز سے واپس لے لیا گیا تھا۔۔