صوبائی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کل وقتی کام کی خواہش مند ہے، پرویز خٹک
خواتین تبدیلی کی اہم سٹیک ہولڈرز ہیں، ملک کا اصل مسئلہ انصاف کی عدم فراہمی ہے انصاف کی عدم فراہمی نے پورے معاشرے کو مسائل کی گرداب میں ڈال دیا ہے،ملک کے وسائل کو مخصوص لوگوں نے اپنی ذات اور ایجنڈے کیلئے استعمال کیا، خواتین اراکین صوبائی اسمبلی سے گفتگو
پیر 1 جنوری 2018 21:43
(جاری ہے)
اس ملک کا اصل مسئلہ انصاف کی عدم فراہمی ہے۔
انصاف کی عدم فراہمی نے پورے معاشرے کو مسائل کی گرداب میں ڈال دیا ہے۔اس ملک کے وسائل کو مخصوص لوگوں نے اپنی ذات اور ایجنڈے کیلئے استعمال کیا۔ جب انصاف نہ ہو تو لوگوں کے حقوق غصب رہتے ہیں اور معاشرتی تنزل جاری رہتا ہے ۔جب انصاف نہ ہو تو معاشرتی برائیاں مہیب شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ ہمارے معاشرے کو اندر اور باہر دونوں طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے۔لیکن اس میں زیادہ حصہ اپنے لوگوں کا پیدا کردہ ہے۔ہم نے ناانصافی کرنے والوں کا ہاتھ روکنا ہے ۔اس کے لئے ہمیں عملی اور شعوری جدوجہد کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف معاشرے کے ستم رسیدہ لوگوں کی آواز بن کر اُبھری ہے ۔اس کو ووٹ اس لئے پڑے ہیں کہ اس نے انصاف کی تحریک شروع کی ۔صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے منشور کے مطابق کرپشن کے دروازے بند کئے ۔اداروں کو اُنہی مقصد کیلئے فعال کیا جن کیلئے اُن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔اس مقصد کے حصول کیلئے متعدد قوانین متعارف کرائے گئے۔تاہم ہماری تمام توانائیوں کا فوکس معاشرے میں ایک ایسا نظام لانا ہے جس میں ادارے فعال ہوں کسی کے تابع نہ ہوں کوئی انہیں اپنے مقصد کیلئے استعمال نہ کر سکے اور لوگوں کو انصاف ملے اور اُن کے مسائل کا حل دے ۔انہوںنے خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں تحریک انصاف کی تحریک کو گلی گلی ، کوچے کوچے میں پھیلائیں ۔ خواتین کی شعوری سطح بڑھائیں اور اُنہیں آنے والے چیلنجز کے لئے تیار کریں۔ ہم نے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنے اپنے کردار کی ادائیگی کیلئے متحرک کرنا ہے ۔یہ کل وقتی کام ہے اور اس کے لئے ہمیں مسلسل جدوجہد کرنی ہو گی ۔ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ لیکن یہ کسی ذات یا فرد کیلئے نہیں بلکہ عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.