جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کا شت کرنے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا

بدھ 3 جنوری 2018 12:14

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کا شت کرنے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگاہے۔کسان اب کم آمدن والی فصلوں کو ترک کرکے سورج مکھی کاشت کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔زرعی ماہرین کے مطابق جو کسان گندم کاشت نہیں کرسکے ہیں وہ جنوری میں سورج مکھی کی کاشت کرنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں‘سورج مکھی پر بھاری سبسڈی سے کسان کوغیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسکے بیج میں اعلیٰ قسم کا 40فیصد سے زیادہ خوردنی تیل ہوتاہے اس سے حاصل ہونیوالا تیل انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچائوکیلئے نہایت مفیدہے۔ مزید براں اسکے تیل میں ضروری حیاتین ’’اے،بی اورکے‘‘ پائے جاتے ہیں ۔یہ فصل تقریباً 110تا130دنوں میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کیلئے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی ‘رجسٹرڈکسانوں کو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ وائوچر5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :