امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق حالیہ ٹویٹ پر قومی رد عمل خوش آئند ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے نہ صرف 23 بلین ڈالرز سے زائد مالی نقصان اٹھایا بلکہ قیمتی جانیں بھی قربان کیں،
پاکستان اور اس کی مسلح افواج پیسوں کے لیے یہ جنگ ہرگز نہیں لڑ رہے، پاکستان اپنے وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے قدم امن کی طرف بڑھتے رہیں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
بدھ 3 جنوری 2018 23:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور ہماری ایک تاریخ ہے جس میں مواقع کی ایک بڑی فہرست ہے جس میں ہم نے امریکا کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، ہم امریکا سے تعاون کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا اب بھی دوست ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آج بھی ہماری 2 لاکھ سے زائد فوج سرحد پر موجود ہے، ہم اتحادی ہیں اور ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارے پاس چوائس تھی کہ ہم روس کے پاس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوست اوراتحادی ہیں اور اتحادیوں کے ساتھ جنگ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ سے زائد آبادی والا ایک ذمہ دار ملک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے درپیش مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن مشکل ہے۔ نکی ہیلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نکی ہیلی کا بیک گراؤنڈ بھارتی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارے قدم کامیابی کی طرف بڑھ رہے تھے تو بھارتی جاسوس کلبھوشن کا معاملہ آگیا، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے قدم امن کی طرف بڑھتے رہیں اور نہ ہی بھارت یہ چاہے گا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات میں یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر چلیں اور ایسے میں یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ ہم نے یک زبان ہو کر بیانیہ اپنایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.