پاکستان میں تمام ڈبہ پیک دودھ جعلی ہیں ،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کا اعتراف

قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں ڈبے کے دودھ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،جلد اعلان متوقع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 3 جنوری 2018 22:42

پاکستان میں تمام ڈبہ پیک دودھ جعلی ہیں ،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 3جنوری 2018ء ):سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اعتراف کر لیا کہ پاکستان میں تمام ڈبہ پیک دودھ جعلی ہیں،قائمہ کمیٹی کے رکن اقبال محمد خان نے ملک بھر میں ڈبہ پیک دودھ بند کرنے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اس اجلاس کا ایجنڈا ملک بھر میں ڈیری سے منسلک مسائل کو زیر بحث لانا تھا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اعتراف کر لیا کہ پاکستان میں تمام ڈبہ پیک دودھ جعلی ہیں،قائمہ کمیٹی کے رکن اقبال محمد خان نے ملک بھر میں ڈبہ پیک دودھ بند کرنے کی تجویز دے دی۔سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مزید بتایا کہ کئی بار لکھ کے دے چکے ہیں ڈبے کا دودھ جعلی ہے اور نہ ہی اسے بطور خوراک استعمال کیا جا سکتا لہذا اس پر پابندی لگائی جائے مگر اسکے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ۔اس کے بعد قائمہ کمیٹی اس بات پر متفق ہو گئی کہ پاکستان بھر میں ڈبے کے دودھ پر پابندی عائد کر دی جانی چاہیے۔ذرائع کے مطابق جلد ہی اس حوالے سے تحریری فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔