بھارتی فوج کی ورکنگ بانڈری پر فائرنگ ،

تین پاکستانی زخمی ، جوابی کاروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، 2زخمی،آئی ایس پی آر

جمعرات 4 جنوری 2018 15:04

بھارتی فوج کی ورکنگ بانڈری پر فائرنگ ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے جبکہ پا ک فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2زخمی ہو گئے جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ بانڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری علاقے پربلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جوابی کاروائی سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے اور چیک پوسٹ مکمل تباہ ہو گئی ۔