شورکوٹ میں شدید دھند کے باعث حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،ْپانچ زخمی

جمعرات 4 جنوری 2018 16:04

شورکوٹ میں شدید دھند کے باعث حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،ْپانچ زخمی
شور کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) شورکوٹ میں شدید دھند کے باعث حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شورکوٹ کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ قائدآباد میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق شورکوٹ میں حادثہ جھنگ روڈ جبکہ قائدآباد میں اوکھلی موہلہ میں حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :