کیپٹن صفدر کیخلاف 9 ارب روپے ہتھیانے کے سکینڈل میں وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ بابر بھروانہ سے پوچھ گچھ
پی اے سی نے 9 ارب کی تحقیقات کرنے میں مصروف، کابینہ ڈویژن نے وزارت ہاوسنگ کے سیکرٹری بابر بھروانہ سے 9 ارب کی تفصیلات طلب کر لیں
اتوار 7 جنوری 2018 21:30
(جاری ہے)
وزارت ہاوسنگ کے ذرائع نے بتایا کہ 9 ارب روپے کا غبن کرنے کے لئے چھوٹی چھوٹی ترقیاتی سکیمو ںکے نام پر فنڈز حاصل کئے گئے جبکہ ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی ٹینڈرز بھی نہیں دیئے گئے تھے جو کہ ایک غیر قانونی اقدام ہے ذرائع نے بتایا کہ 9 ارب روپے کی کرپشن کرنے میں پاک پی ڈبلیو ڈی اور وزارت ہاوسنگ کے اعلی افسران بھی ملوث ہین جبکہ وفاقی سیکرٹری بابر بھروانہ اب کاغذات میں ردو بدل کر کے 9 ارب روپے کی کرپشن کو پاک کرنے میں مصروف ہیں ۔
بابر بھروانہ کو یہ ٹاسک فواد حسن فواد نے دیا ہے بابر بھروانہ پہلے صفدر اعوان کے احکامات کی تکمیل کرنے کے لئے وزیر اعظم ہائوس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعیناتٰ تھے بابر بھروانہ کی وزیر اعظم ہائوس میں ارکان پارلیمنٹیرین کے احکامات کی بجاآوری اور ان کے کام کروانے پر ڈیوٹی پر مامور تھے ۔ 9 ارب روپے ان دنوں میں کرپشن کی نذر ہوئے جب بابر بھروانہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اراکین پارلیمنٹیرین کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے کام پر مامور تھے ۔ نیب حکام نے بھی صفدر اعوان کے خلاف 3 ارب کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بابر بھروانہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے ۔ 9 ارب کرپشن سکینڈل پبلک اکانوئٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہواتھا اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ 9 ارب سے کیپٹن(ر) صفدر کو دیئے گئے اور اس کے ساتھ شیخ آفتاب اور سعود حمید پر مشتمل کمیٹی نے یہ خرچ کئے ۔پی اے سی نے بھی اس سکینڈل کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کر رکھا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے اب وزارت ورکس اور پاک پبلک ورکس سے تفصیلات تفصیلارت طلب کر رکھی ہیں آنے والے دنوں میں یہ سکینڈل بھی بڑے بڑے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.